
آئینی ترمیم پاس کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پی ٹی آئی ارکان پھنس گئے ۔۔ تحریک انصاف نے فلورکراسنگ کے الزام پر اپنے نو ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔۔۔ مشکوک ارکان سے تحریری طور پر جواب طلب ۔۔ انکوائری کمیٹی میں اپنی صفائی پیش کرنے کی بھی ہدایت بھی کی گئ ہے ۔۔۔
حکومتی ہاتھ مضبوط کرنے والے پی ٹی آئی اراکین کا کڑا احتساب شروع۔۔۔
پارٹی نے فلور کراسنگ کے معاملے پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
شوکاز نوٹس سینیٹر زرقہ تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی اور دیگر کو جاری کئے گئے
ان ارکان کا 26 ویں آئینی ترمیم منظورکروانے میں اہم کردار رہا ۔۔ حکومت کو نہ سینیٹ اور نہ ہی قومی اسمبلی میں نمبرز پورے تھے لیکن اپوزیشن کے ان منحرک ارکان کے ووٹ سے ہی حکومت کو دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی اوراہم ترین بل منظور ہوا ۔۔۔
بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بعد شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے جو مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے۔۔
زرتاج گل کہتی غداری کرنے والوں کو ڈی سیٹ کرنا چاہئیے۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہماری وفاداریوں کا کیا فائدہ ۔۔۔
شوکاز جاری ہونے کے بعد منحرف ارکان کو تحریری طور پر اور انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا