این ڈی بی کی صدر دلما روسیف نے برکس معیشتوں میں ترقی ، صلاحیت اور گنجائش کی نوید سنا دی
شنگھائی نیو ڈیویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ برکس ممالک طاقتور معیشتیں ہیں جن کے پاس ترقی کی زبردست صلاحیت اور گنجائش موجود ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں برازیل کی سابق صدر نے کہا کہ اہمیت میں جی ڈی پی کے اعتبار سے برکس ممالک پہلے ہی جی 7 سے آگے نکل چکے ہیں۔
برکس دنیا کی 5 بڑی ابھرتی منڈیوں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے، جن میں کافی اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔ یکم جنوری 2024 کو نئے مکمل رکنیت حاصل کرنے والے ممالک کے علاوہ ، تھائی لینڈ، ملائیشیا، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے 30 سے زیادہ ممالک نے یا تو باضابطہ طور پر رکنیت کی درخواست دی ہے یا اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ بہت سے دیگر ترقی پذیر ممالک بھی گروپ سے گہرے تعاون کے خواہشمند ہیں۔
روسیف نے کہا کہ برکس ممالک نے محسوس کیا ہے کہ ابھرتے اور ترقی پذیر ممالک کے لئے مناسب طریقہ کار اور اقدامات کا ہونا بے حد ضروری ہے، اسی لئے نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے ہنگامی ذخائر کا انتظام کیا تھا۔
جولائی 2014 میں برازیل کے شہر فورٹالیزا میں بلاک کے چھٹے سربراہ اجلاس کے دوران ابتدائی پانچ ممالک کے رہنماؤں نے نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ترسیل، اور ڈیجیٹل شعبے، سماجی بنیادی ڈھانچے میں اسکول اور جامعات کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، اختراع اور صحت جیسے بنیادی ڈھانچے میں انتہائی ضروری سرمایہ کاری کی ضمانت کے لئے نیوڈیویلپمنٹ بینک قائم کیا گیا ہے۔