
ایف جی آر ایف دعوت اسلامی غزہ کے مظوم مسلمانوں کو مسلسل ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے سید فضیل رضا عطاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے جتنا ممکن ہو سکا اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غزہ فلسطین کے مسلمانوں کی مدد جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ عزوجل ایف جی آر ایف دعوت اسلامی تقریبا روزانہ کی بنیاد پر غزہ فلسطین کے مظلوم متاثرین مسلمانوں میں پکا ہو کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی اس کے علاوہ سبزیاں، راشن پیک ، آٹا، کیش و دیگر اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے انہوں نے مزید کہا گذشتہ ایک سال سے ایف جی آر ایف نے مظلوم فلسطینیوں کو اب تک جو امداد پہنچا چکا ہے اس کے مطابق
1.5 ملین لیٹر پانی ،
145000 تیار کھانے کے پیکٹس،
75000 کلو آٹا،
55000 سے زیادہ لوگوں کے لئے امداد اور ضروریات کی فراہمی ،
12000 سے زیادہ لوگوں کے لئے تازہ روٹی،
2600 خاندانوں کے لئے نقد امداد،
1700 خاندانوں کے لئے حفظان صحت کی کٹس،
1500 خاندانوں کے لئے بچوں کا دودھ اور پیمپرز،
200خاندانوں کے لئے خیمے،
200خاندانوں کے لئے ضروری ادویات،
1500 بچوں کے لئے تازہ مٹھائیاں اور کیکس،
4500 لوگوں کے لئے سبزیاں
6کنٹینرزجن میں
800گدے،
1400کمبل اور موسم سرما کی ضروری چیزیں پہنچا چکا ہے اس کے علاوہ ایف جی آر ایف مصر، شام ، ترکیہ دیگر افریقی ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ عزوجل ہم خالصتا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اور آقاعلیہ السلام کی دکھیاری امت کی غمخواری کے لئے اپنے امدادی ،فلاحی ، مذہبی اور ملی خدمات کو سالہا سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان شااللہ تاقیامت جاری رکھے گی