
جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔ نامزد ہونے والے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکبادوں اور ملاقاتوں کا سلسہ جاری ۔۔۔موجودہ چیف جسٹس سمیت جسٹس مسرت ہلالی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے ملاقات ہوئی ۔۔نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر وزارت قانون نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا۔۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس نے دو تہائی اکثریت سے نئے چیف جسٹس کو نامزد کر دیا۔ نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا۔۔۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن سے احسن اقبال، خواجہ آصف، شائستہ پرویز ملک ، اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی ۔ پیپلز پارٹی سے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور نوید قمر جب کہ ایم کیو ایم کی رعنا انصار اور جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
اجلاس میں نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی منظوری دی گئی، سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شامل تھے۔۔۔۔۔
کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی اور وزیراعظم کو یحییٰ آفریدی کا نام منظوری کے لیے ارسال کیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن کا اطلاق 26 اکتوبر 2024 سے ہوگا۔
نامزدگی کا عمل مکمل ہوتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔۔نامزد چیف جسٹس نے موجود چیف جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس مسرت ہلالی سمیت ،اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ۔نامزد چیف جسٹس نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔بعد ازاں جسٹس یحیی آفریدی نے عدالتی اسٹاف کو بریفنگ کیلئے بھی بلا لیا۔۔۔۔۔۔