
کپڑا گروپ کے زیراہتمام بحریہ ٹاؤن فیزفوراسلام آباد میں کپڑا سینٹرکا افتتاح کیا گیا۔۔ جس میں ملک کے معروف علماءکرم نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ملک کے نامورعلمائے کرام، چیمبرآف کامرس ،وکلا اور دیگر معزز مہمانوں سمیت کپڑا سینٹر کے چیئرمین ، چیف ایگزیکٹو آفیسراورسینئرمنیجمنٹ نے بھی شرکت کی۔
چیف آپریٹنگ افسر تحسین بنگش نے اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اوروعدہ کیا کہ اس پراجیکٹ کوستمبر 2025 تک ہرحال میں مکمل کردیا جائے گا۔ کپڑا گروپ نے کاروباری دنیا میں بڑا نام پیدا کیا ہے ۔۔ مسقبل میں ہم اپنے نئے پراجیکٹ کپڑا سینٹرلاہوراورکے جی ویلاز کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔