
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے بعد ان کی بہن حلیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ عمران خان کی رہائی ہو گئی ہے ۔۔۔۔مزید بولیں کہ ان پر بہت سارے کیسز ہیں کیا پتا اب کون سے کیس میں دوبارہ گرفتاری ہو جائے گی ۔۔۔انہوں نے وکیل سلمان صفدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کریڈٹ سلمان صفدر کو جاتا ہے، ہمیں سلمان صفدر کا کیس کے حوالے سے بہت سہارا تھا،ایک سوال کے جواب میں بولیں کہ میں کئی بار پوچھ چکی ہوں کہ ضمانت ہو گئی،کیونکہ یہ ناقابل یقین بات ہے ۔