
اسلحہ کی نمائش کا ایکسپو آئیڈیاز کراچی میں ہونے جا رہا ہے ۔نمائش کا باضابطہ افتتاح ہوا ۔نمائش میں جدید ترین اور روایتی دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔
اسلحہ، ٹینک، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کو بھی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈرون،آبدوز،میزائل ،سائبر ڈیفنس ،اور سیٹیلائٹ سمیت دیگر وار فئیرز کو بھی نمائش کا حصہ بنایا جائے گا۔
ایس آئی ایف سی کی زیر اہتمام ہونے والی نمائش سے ملکی معشیت کو بھی سہارا ملے گا۔آئیڈیاز میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شرکت کریں گے۔
نمائش کے حوالے سے غیر ملکی وفود اور حکومتی عہدادروں کے درمیان ہونے والے کنٹیکٹ سے بین الاقوامی ہم آہنگی بھی بڑھے گی