
اسلام آباد ۔۔۔۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ۔۔۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
ایف آئی اے کی جانب سے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ۔ موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کرے گی مگر ملزمہ ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں ۔عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے
دوسری طرف احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 8 سماعتوں سے مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی اور بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی شوکاز جاری کر دیا۔