
اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم قانون کے پابند ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات پر سوفیصد عملدرآمد کریں گے،اسلام آبادپر دھاوابولنے کی کسی کواجازت نہیں ہے،اسلام آبادمیں کسی کو دھرنایااحتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی،
محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی نقصان ہواتوذمہ داردھاوابولنے والے ہوں گے،جوبھی دفعہ144کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف ایکشن ہوگا، چوبیس نومبر کے احتجاج کیلئے کسی نے کوئی درخواست نہیں دی،اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنےوالے خودذمہ دارہوں گے،
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے،خیبرپختونخواحکومت کو قیام امن کیلئے جو بھی ضرورت ہوتی ہے وفاق پورا کرتاہے،خیبرپختونخواوالےسیاست سے بالاترہوکراپنی ترجیحات کا تعین کریں،
انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی نامنظورسے منظوری تک کا سفرحیران کن ہے؟ ان لوگوں نے اپنی سیاست کیلئے سعودی عرب ،ایس سی اوکالحاظ تک نہ کیا۔