
اسلام آباد ۔۔ فتنہ الخوارج کے عناصر کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے ۔
مختلف ذرائع کی جانب سے فتنہ الخارج کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کئی دہشت گرد پاک افغان بارڈر کراس پار کر کے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاع ہے ،۔ نیکٹا نے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی ہے ۔