
ضلع کرم کے تحصیل لوئر کرم کے علاقے میں علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق بالش خیل، خار کلی اور کنج علیزئی اور مقبل قبائل کے مابین بھی فائرنگ جاری ہے ۔ فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحوں سے نشانہ بنا رہے ہیں ۔جھڑپوں میں اب تک 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں ۔ جھڑپوں میں دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے
مختلف دیہات سے لوگوں نے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے ہیں ۔ محمد حیات حسن چئیرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے مطابق خراب حالات کے باعث آج ضلع کرم میں تعلیمی ادارے بند ہیں ۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جمعرات کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد ہوا ۔ گزشتہ روز بگن ، مندوری اور اوچت کے مقام پر 200 مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی ۔فائرنگ سے چھ گاڑیاں نشانہ بنے ، حواتین وبچوں سمیت 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔پولیس