
صوبہ کے پی پر گورنر راج کے گہرے بادل منڈلانے لگے ۔۔ وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کے پی میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی اکثریت صوبے میں گورنر راج کی حامی نکلی ۔ سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو اپنی رائے دے دی ہے ۔ بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا نے خود دو بار وفاق پر چڑھائی کرکے گورنر راج کا جواز پیدا کردیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوامیں گورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے مشاورت کی جائے گی،