
اسلام آباد ۔۔۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے۔ خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔