
وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کو مظاہرین سے بچانے کے لئے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی منظوری دیدی ہے ۔
اسلام آباد میں امن یقینی بنانے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اسپیشل سیکیورٹی فورس وفاقی دارالحکومت کو پروٹیکشن دے گی۔
وزیراعظم نے لاء اینڈ آرڈر ڈویژن کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس کے ماتحت فورس سیکیورٹی امور پر کام کرے گی۔ اسلام آباد پولیس میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ الگ سے کام کرے گا۔ پروٹیکشن یونٹ چینی باشندوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ ایس پی یو میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی خدمات لی جائیں گی