
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔ قومی احتساب بیورو نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔ ٹیم پشاور بھیج دی گئی
بشری بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دیا گئی۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا۔
نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی کے میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی۔ آج دوبارہ نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی، نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی