
چوالیسویں ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل کے میگا مقابلے ۔۔ پاک فوج نے چیمپین شپ ٹرافی اپنے نام کرلی ۔۔ فضائیہ نے چیف آف ائیر سٹاف مقابلے میں کامیابی حاصل کی
پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب جہلم آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیرتھے۔
میگا شوٹنگ ایونٹ 14 اکتوبر سے 28 نومبر تک جاری رہا۔ ایونٹ میں پاک فوج، بحریہ، فضائیہ، سول آرمڈ فورسز ،سندھ اور پنجاب رینجرز کے نشانہ بازوں نے شرکت کی۔۔ مجموعی طور پر 2 ہزار سے زیادہ نشانہ بازوں نے مقابلوں میں حصہ لیا ۔
انٹر سروسز مقابلوں میں پاک فوج نے میچز جیتے اورچیمپین شپ ٹرافی اپنے نام کی۔ فوج کا سب سے بڑا شوٹنگ اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی پنجاب رجمنٹ کے سپاہی افتاب احمد نے حاصل کی۔۔ پاک فضائیہ نے چیف آف ائیر سٹاف مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔۔ پرائم منسٹر سکلز ایٹ ارم بگ بور نیشنل چیلنج بھی اپنا نام لیا ۔ آزاد کشمیر رجمنٹ نے پیرا فائرنگ انفنٹری سکواڈ میچز میں پہلا انعام حاصل کیا۔۔۔
چیف آف ارمی سٹاف اور گیسٹ اف آنر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کامیاب ہونے والوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کیے۔۔ سپہ سالار نے جوانوں کی بہترین نشانہ بازی کی مہارت اور معیار کو سراہا۔ انہوں نے نشانہ بازی کی مہارت کو کسی بھی پیشہ ور سپاہی کا امتیازی نشان قرار دیا