
اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ معطل کر دیاگیا۔ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کئے، عدالت نے کہاکہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے،وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ آج ہی مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے موقف اختیار کیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایمان مزاری نے کہا کہ ’ہماری استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی ہو۔ اگر آج سماعت نہ ہوئی کل یا پیر کو ہوئی تو ہماری درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔