
وادی کشمیری دوشیزہ نے محبت کی خاطر جان خطرے میں ڈال کر خطہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی ایل او سی کراس کرلی ۔۔ لائن آف کنٹرول پار کرنے کے بعد آزاد کشمیر کی پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ۔۔
پولیس کے مطابق گاؤں کیرنی میں موجودگی کی اطلاع پرکہوٹہ پولیس نے کنٹرول لائن عبور کرنے والی فاطمہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
لڑکی نے آزادکشمیر کے عمران نامی لڑکےکی جانب سے شادی کے وعدے پر 24 نومبرکو کنٹرول لائن کراس کی اورپونچھ آگئی۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ کنٹرول لائن کراس کرنے کے بعد عمران اپنے گھر لے آیا، عمران میرے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتاہے، عمران سے اکثر فون پر بات ہوتی رہتی تھی۔
لڑکی کے ساتھ مقامی نوجوان عمران کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔ لڑکے پرکنٹرول لائن عبور کرانے اور والدین کی مرضی کےخلاف شادی کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔
لڑکی اور لڑکے کی رہائی اور حوالگی کے لیے اہلخانہ نے مجسٹریٹ کے پاس رخواست دائر کردی ہے۔