
ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش ۔۔ ملازمین کیلئے بن گئی کڑی آزمائش ۔۔ حکومت نے بالآخراپنے فیصلے کوعملی شکل دیدی ۔۔ ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورزبند کردیئے گئے۔جب کہ مزید سٹورز کی بندش پر غور کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔
16 اگست کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا۔