
پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل افغانیوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ۔۔ ایک سو نوے کے قریب افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا
ذرائع کے مطابق احتجاج میں تربیت یافتہ مسلح افغان شہریوں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔احتجاج میں شامل افغان شہری جلاؤ گھیراؤ اور گولیاں چلانے میں ملوث ہیں۔ شر پسند افغانی شہری آنسو گیس کے شیل چلانے میں ماہر تھے۔ مزید افغان شہریوں کا بھی احتجاج میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے