
دنیائے کرکٹ میں افغان کھلاڑیوں کی اتنی مانگ بڑھ چکی ہے کہ بعض کھلاڑیوں کو شیو کرنے کیلئے بھی ٹائم میسر نہیں آتا ہے۔ سینئر تو سینئر ، جونیئر کھلاڑی بھی مختلف لیگز میں مصروف ہیں ۔
ایک کھلاڑی نے ایک ہی دن میں دو انٹرنیشنل میچز کھیل کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔۔ یہ کھلاڑی ہے اللہ محمد غضنفر جنہوں نے پانچ دنوں میں تین مختلف شہروں کے اندر پانچ میچ کھیلے، غضنفر ایک میچ کھیل کر دوسرے میچ کے لیے پہنچ جاتے، وہ ایک طرف یواے ای میں جاری انڈر 19 ایشیاکپ میں افغانستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب ٹی 10 لیگ میں ابو ظبی ٹیم کی بھی نمائندگی کررہے ہیں
اللہ محمد غضنفرنے اس دوران ایک دن میں 2 شہروں میں 2 میچ کھیل کر سب کو حیران کر دیا۔ افغان کھلاڑی نے 27 نومبر کو ابو ظبی اور بریوز کے درمیان ٹی 10 میچ کھیلا جبکہ 29 نومبر کو افغانستان انڈر 19اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں حصہ لیا۔
اللہ محمد غضنفر 30 نومبر کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ میں واریئرز کےخلاف ان ایکشن ہوئے اور یکم دسمبر کو پہلے شارجہ میں سری لنکا انڈر 19 کے خلاف ملک کی نمائندگی کی، پھر میچ کے بعد تیز رفتاری سے ابوظبی پہنچے جہاں بُلز کےخلاف ٹی 10 لیگ کا میچ کھیلا۔