
ڈھاکہ ۔۔۔ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونما کی گئی ۔ سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی ایک دلچسپ ٹچ کے ساتھ چائے کے ایک باغ میں ہوئی ہے ۔ یہ باغ بنگلہ دیش کے تاریخ علاقہ سلہٹ میں واقع ہے ۔ اس دوران بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ جوٹی اورمہمان ٹیم کی کپتان گیبی لیوس نے چائے کے روایتی کارکنوں کا لباس بھی پہنا۔
بنگلہ دیش نے ون ڈے سیریز میں مہمان ٹیم آئرلینڈ کو شکست دی تھی اور ایکشن اب سلہٹ منتقل ہوجائے گا، جہاں 5 دسمبر سے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی میچز ہوں گے۔
ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب بدھ کے روز کی گئی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کارروائی میں ایک منفرد ٹچ شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں کپتانوں کی ٹرافی کے ساتھ تصویر بی سی بی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھی۔