
اسلام آباد ۔۔۔
قومی اسمبلی کے فلور پر پولیس پر بھڑکیں مارنے والے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے معافی مانگ لی ۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد علی رضا سے ملاقات کی ۔ اپنے رویہ پر معذرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں نے اسمبلی میں جو گفتگو کی وہ نامناسب تھی ۔۔ میں غصہ میں تھا کیونکہ میں پولیس ریمانڈ میں تھا۔
شیر افضل مروت نے کہا مجھے بعد میں پتہ چلا کے علی رضا سید ہے۔ مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے جو علی رضا اور انکے خاندان کی کیلئے دکھ کا باعث بنے۔
شیر افضل نے پولیس افسر کے ساتھ ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے۔