
اسلام آباد
ملک میں سیاسی برف پگھلنے لگی ۔۔ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوگئی ۔۔۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل ۔۔ بریسٹر گوہر کہتے ہیں ، بہت ہوگیا پارلیمنٹ سے مذاکرات کے ذریعے راستہ چاہتے ہیں، اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہئے۔
تحریک انصاف نےحکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ۔بات چیت کیلئے اپنے پیشگی مطالبات سےبھی پیچھے ہٹ گئی۔ ان مطالبات میں 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ شامل تھا
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں کہا ہم اس ایوان سے مذاکرات کے ذریعے راستہ چاہتے ہیں، ہمیں بار بار سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، بہت ہوگیا اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہئے۔
حکومت نے بھی مفاہمت کی فضاء پیداکرنے کیلئے مثبت اشارہ دےدیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی میں بیرسٹر گوہر ،عمر ایوب ،سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈا پور ،اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی مذاکرات کا دور چلنے کا عندیہ دے دیا ۔ حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو ہم اس پہ بات کرنے کو تیار تھے اب بھی تیار ہیں