
راولپنڈی ۔۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قانونی شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران دونوں پر فرد جرم عائد کردی گئی
اسپیشل کورٹ سنڑل ون اسلام آباد نے فرم جرم عائد کی ۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔۔ کیس میں نئی پیش رفت کے بعد اب دونوں پر باقاعدہ ٹرائل شروع ہوجائے گا ۔