
اسلام آباد۔۔۔
ملک میں لوگوں کو حکومت اور اداروں کیخلاف اکسانے اور جھوٹا بیانیہ بنانے والے صحافی اوروی لاگرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ۔۔۔ ایف آئی اے سائبرکرائم اسلام آباد نے درجنوں صحافی اوروی لاگرزپر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے
مقدمات میں صحافی ہرمیت سنگھ ، احمد نورانی، عبدالقادر،حسنین رفیق، سلمان درانی،عمران کھٹانہ ، مریم شفقت ملک اوررضوان احمد خان کے نام شامل ہیں ۔۔
ایف آئی آر کے مطابق صحافی ہرمیت سنگھ نے اپنے ٹویٹر پروفائل کے ذریعے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی بیانیہ کو فروغ دیا جس میں 24 نومبر کا واقعہ بھی شامل ہے۔ صحافی ہرمیت سنگھ نے پاکستان کے عام لوگ کوپرتشدد کارروائیوں کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی۔۔
انہوں نےعام لوگوں میں خوف و ہراس اورعدم تحفظ کا احساس پیدا کرکے اور ریاست کے ستونوں کے درمیان عداوت پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش کی اورمخصوص لوگوں کے لیے صوبائیت اور نسلی انتشار کو ہوا دی۔ صحافی ہرمیت سنگھ کے خلاف الیکٹرانک جرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا