
اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف اپنے لاپتہ کارکنان کے معاملے میں حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر ۔۔ وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کردی گئی ۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ درخواست دائر کردی۔۔ درخواست میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر داخہ محسن نقوی ،وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے بارہ کارکنوں اور 38 زخمیوں کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کردی گئی ۔
درخواست میں ایک سو انتالیس لاپتہ کارکنوں کے نام درج ہیں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ 26 نومبر کو لائٹس بند کرکے بلو ایریا میں آپریشن کیاگیا، احتجاج میں شامل کارکن گولیوں سے زخمی ہوئے۔ خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا، کارکنو ں پر گولیاں چلنے کے چشم دید گواہ پارٹی کے متعدد رہنماہیں،
وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ فریقین کے خلاف قتل و دیگر دفعات کے تحت عدالتی ٹرائل کا آغاز کیاجائے