
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔۔۔دوران سماعت نیب ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں بتایاگیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف نیب میں کوئی کیس یا انکوائری نہیں ،علی امین گنڈاپور کے خلاف ایف آئی اے میں صرف ایک انکوائری ہے۔۔۔۔رپورٹ میں بتایا گیا اسلام آباد پولیس کے پاس 18 مقدمات درج تھے جن میں 14 کا فیصلہ ہوچکا ہے،علی امین گنڈا کے خلاف اسلام آباد پولیس کے چار مقدمات زیر سماعت ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔عدالت نے وزارت داخلہ سے دیگر صوبوں میں علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔۔۔