
سری نگر
مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر بھارت کیخلاف برسرپیکار مسلج نوجوان متحرک ہوگئے ۔ ضلع کولگام میں بھارتی فورسز اور مجاہدین کے درمیان طویل جھڑپ ہوئی ہے جس میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر سمیت پانچ کشمیری نوجوان شہید جبکہ کئی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔
ضلع کولگام کے علاقے کاڈر بہی باغ میں مجاہدینِ اور بھارتی فورسز کے درمیان گزشتہ رات سے جاری خونریز جھڑپ اختتام پذیر ہوگئی ۔ مجاہدین کی گولیوں کا نشانہ بن کر متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر فاروق احمد بٹ اپنے چار ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش فرما گئے۔
کمانڈر فاروق احمد بٹ ، شہیدوانی کے قریبی ساتھی تھے اور 30 مئی 2015ء سے کشمیر میں برسر پیکار تھے ۔