
اسلام آباد ۔۔ قانونی محاذ پر حکمران جماعت کو ایک اور فتح حاصل ہوگئی ۔ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں ن لیگ کے سینیٹر ناصر بٹ ، حمزہ عارف بٹ سمیت دیگرملزمان کو بری کر دیا گیا
ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ ملزم سینیٹر ناصر بٹ کی جانب سے انکے پلیڈر شعیب بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلا صفائی نے موقف اپنایا کہ شکایات کنندہ ارشد علی اور مرکزی ملزم میاں طارق فوت ہوچکے ہیں،شکایات کنندہ فوت ہونے سے کیس کا وجود ہی ختم ہو چکا ہے۔ ایف آئی اے نے دہشتگردی دفعہ کو ختم کر دیا اور اب مدعی ہی نہیں تو کیس کیسے چلا سکتا ہے،
وکلا نے یہ بھی کہا کہ لیک ہونے والی ویڈیو میں کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ملوث نہیں، سینیٹر ناصر بٹ و دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 24 دو ہزار 19 میں درج کیا گیا تھا۔ جج ارشد ملک نے سینیٹر ناصر بٹ و دیگر کے خلاف دو ہزار انیس میں مقدمہ درج کرایا تھا۔۔۔