
اسلام آباد۔۔۔
یونان کشتی حادثےکے حوالےسے بڑی پیشرفت ۔ انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ایف آئی اے کے اکتیس اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔۔ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا
ایف ائی اے اکتیس افسران لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیدیا ہے۔۔۔
ان میں فیصل آباد ایئرپورٹ کے انیس اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے تین افسران شامل ہیں۔لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے دو ،دو جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے پانچ افسران بھی ملزم قرار پائے ۔ افسران میں انسپیکٹر سب انسپیکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں۔ان افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔۔۔۔