
اسلام آباد کے نواحی علاقے ترامبڑی چوک سے پمز تک الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہو گیا ہے ۔۔۔بس کا روٹ کچھ اس طرح سے ہو گا ۔ترامڑی سے سٹارٹ ھو گا دوسرا سٹاپ کامسیٹس یونیورسٹی ہو گا جب کہ اباسین یونیورسٹی کے سامنے دوسرا سٹاپ ہو گا۔
تیسرا سٹاپ چھٹہ بختارو ہو گا،چوتھا پاک انکلیو پانچواں شہزاد ٹاون ،اس کے بعد این اے آر سی پر بھی بس رکے گی ،پھر راول ڈیم کالونی اور راول ڈیم چوک میں بھی سٹاپ بنائے جائیں گے ۔بس کا دسواں سٹاپ کشمیر چوک ہو گا ،11واں سٹاپ فارن آفس 12واں آبپارہ اور 13واں سٹاپ سی ڈی اے سٹاپ ہو گا ۔14واں زیرو پوائنٹ اور 15واں سٹآپ ٹی این ٹی کالونی ہو گا ۔اس کے بعد پمز کے دونوں گیٹس پر بھی بس رکے گی ۔۔۔