
اسلام آباد ۔۔سینیٹ کی صنعت و پیداوار کمیٹی میں الیکٹرک وہیکل پالیسی زیر بحث آئی جس کے دوران حکام بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کا ڈرافٹ بنا کر سرکولیٹ کر دیا گیا ہے، الیکٹرک وہیکل پالیسی کی ابھی تک منظوری نہیں ہوئی، اسلام آباد کے تمام پٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے، موٹرویز پر چارجنگ اسٹیشنز لگانے کیلئے 40 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔بھیرہ انٹر چینج پر چارجنگ اسٹیشنز دونوں سائڈ پر لگا دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ آئل کمپنیاں جو بھی پٹرول پمپس کھولیں گی وہاں چارجنگ اسٹیشن لگانا لازم ہوگا، پارکنگ پلازوں اور لاٹس میں بھی چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے، چارجنگ اسٹیشنز پر بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرے گا۔ اس وقت ملک میں سالانہ 2.5 ملین الیکٹرک بائیک بن رہے ہیں،
چیئرمین کمیٹی عون عباس نے کہا کہ لوگوں کو الیکٹرک بائیکس کی طرف راغب کرنے کیلئے کوئی مثال ہونی چاہئیے، شہباز شریف کو ایک الیکٹرک بائیک دے دیں وہ مثال قائم کریں گے۔شہباز شریف الیکٹرک بائیک بھی چلائیں گے اور اووو بھی کریں گے۔