
اسلام آباد ۔۔
آزاد کشمیر کے نوجوان زندگی کی باقی شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔۔۔ جب بات کھیل کے میدان کی ہو تو سر فہرست کرکٹ کا ہی ذکر بنتا ہے۔
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔۔۔ جن میں زمان خان،سفیان مقیم،سلمان ارشاد،اور ماضی میں حسن رضا اور ہارون رشید ڈار پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔۔۔
اس کے علاوہ فریال لون پاکستان کی چک بال ٹیم میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔۔ فٹبال میں مائیکل مسیح کا نام سر فہرست آتا ہے جو کہ پاکستان کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔