
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اپوزیشن پر برس پڑے ۔ انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے تحریک انصاف کو دھمکی بھی دے دی۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کیا اپوزیشن کے اس رویے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں؟ مجھے کہا جاتا ہے کہ میں مذاکرات کا مخالف ہوں لیکن ان کے اس رویے پر کیسے مذاکرات ہونگے۔اگر ایوان کو چلانا ہے امور قوائد کے مطابق چلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یا کسی اور کو ان سے بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کی نیت ہی نہیں ہے یہ کچھ دن پہلے کہتے تھے کہ حکومت کے پاس تو مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔ اختیار ہی نہیں ہے۔ اب یہ کیوں شف شف کر رہے ہیں۔ جائیں ان سے بات کر لیں جن کے پاس اختیار ہے ۔