
آئی ایس پی آر کے مطابق بارہ جنوری کو سکیورٹی فورسز نے کچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔ اس دوران فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے ستائیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔