
یہ انکشاف وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسپتالوں کا فضلا دوبارہ استعمال کیا جارہا ہے۔ پہلے سے استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال ہورہی ہیں۔ آپ اسلام آباد کے دو اسپتالوں کا ہی معائنہ کرلیں وہاں سے صورتحال واضح ہو جائیگی، اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جانی چاہیے جو اس معاملے کو دیکھے
اس دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع نے جس طرح بات کی آپ کو کیپٹن شہید سرور شہید کے مزار کے قریب کی جانب متوجہ کرتا ہوں، کیپٹن شہید کے مزار کے قریب فضلا پھینکنے کے سبب بو پھیل گئی جس کے باعث وہاں کھڑا ہونا مشکل ہے، میرے حلقے کے دو علاقوں میں راولپنڈی کا فضلا پھینکا جاتا ہے جس کی وجہ سے متعدد بیماریاں بڑھ رہیں،
وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ ایک بڑا چیلنج ہے، پوری دنیا اس سے نبردآزما ہے۔ اسپتالوں کا فضلا ایک بڑا مسئلہ ہے اس حوالے سے آج ہی اہم احکامات جاری کئے جائیں گے،اسپتالوں کی سرنجیں سمیت دیگر فضلا ضائع کیا جاتا ہے البتہ اس تشویش کا نوٹس لیا جائیگا،اس حوالے سے بالکل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے،