
اربوں روپے کی جائیدادوں اور کاروبار کے مالک اراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے، چاروں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات اراکین قومی اسمبلی سے زیادہ ہیں۔ بڑھتی مہنگائی سے منتخب عوامی نمائندے بھی پریشان، اراکین پارلیمنٹ نے بھی باضابطہ طور پر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک پیج پر، اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے اسپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں، حال ہی میں پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات بھی بڑھائی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی نے سیکرٹریٹ کے شعبہ اکاؤنٹس سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں، سپیکر نے تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی، حکومت کے ماننے کی صورت میں قومی اسمبلی میں اراکین اور سپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا، اس وقت ایک رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے دو لاکھ 18 ہزار ماہانہ ہے۔جبکہ انھیں تین لاکھ سالانہ کے فضائی ٹکٹس بھی ملتے ہیں