
مذاکرات کی گاڑی نازک موڑ پر کھڑی ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں ۔۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی ۔۔ جبکہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا چوتھے راونڈ میں شرکت جوڈیشل کمیشن سے مشروط کردی
تحریک انصاف کے مطالبات پرحکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اسپیکر چیمبر میں اہم بیٹھک ہوئی لیکن کمیٹی جوڈیشل کمیشن پرمشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا
اجلاس کے بعد سینٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کیساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا،جس میں تحریری جواب دے دیں گے
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیا ۔ بولے پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ کمیشن نے کیا تحقیقات کرنی ہیں
دوسری طرف مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی ڈٹ گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کہتے ہیں جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا اگلے اجلاس میں نہیں بیٹھے گی،حکومت بے شک اجلاس میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائےہمیں مذاکراتی اجلاس کی نئی تاریخ سے تا حال آگاہ نہیں کیا گیا،
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 365 نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ کمیشن نہیں بناتے تو مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے،بانی چیئرمین کے احکامات ہے اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کئے جائے،