
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ۔۔۔ مریضوں کو پھول پیش کیے
دورے کے دوران آصفہ بھٹو نے اے ایف آئی سی میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا، انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کئے۔ اس دوران چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی ۔ ان کے ہمراہ چینی سفیر جیانگ زئے بھی تھے ۔ وفد کو بتایا گیا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی پیدائشی اور ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے،۔خاتون اول نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کرنے پر انتظامیہ کو بھی سراہا