
بانی پی ٹی آئی نے ہوم گراؤنڈ پرفیلڈنگ ری سیٹ کرنے کی ٹھان لی۔۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کا امکان ہے۔۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تمام ضلعی تنظیمیں بھی تحلیل کی جائیں گی۔۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی صدارت تبدیل ہونے کے بعد صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے عاطف خان اور ارباب شیر علی کے نام زیر غور ہیں۔۔ سابق سپیکر اسد قیصر اور سابق گورنر شاہ فرمان کو مرکزی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔۔ برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غورجاری ہے۔۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی۔۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت سے بھی نالاں ہیں ۔۔ انہوں نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی ہدایت کی ہے۔۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو فعال رہنماؤں کو پنجاب میں پارٹی عہدے دینےکا کہا ہےاورعالیہ حمزہ کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔