
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔۔۔۔۔اسلام آباد سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔۔۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر ED 321 کے ذریعے ابو ظہبی سے پاکستان پہنچا ،تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ پاسپورٹ پر جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔ڈائریکٹر اسلام آباد زون نے ہدایات جاری کیں کہ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔ جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔۔۔