
راولپنڈی ۔۔۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کہتے ہیں ۔ ہمارے مذاکرات کہیں اور نہیں ہورہے، ہم فراخ دلی کے ساتھ حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے، بدقسمتی ہے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم احتجاج سمیت ہر طرح کی جدوجہد کرینگے، ہماری جہاں بھی ملاقات ہوگی یا مذاکرات ہونگے ہم سب عوام کے سامنے رکھیں گے
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا 7 دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے۔۔ جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو مذاکرات آگے بڑھتے۔ پی ٹی آئی 27 سال سے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں۔ آئینی ترمیم کیخلاف اور آزاد عدلیہ کے لئے سب کو اعتماد میں لینگے
چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے علی امین سے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ علی امین گنڈا پور خود میرے پاس آیا اور کہا ورک لوڈ زیادہ ہے نیند بھی پوری نہیں ہورہی۔۔ علی امین کی سفارش پر پارٹی صدارت تبدیلی کی ہے۔ بانی نے دو ٹوک کہا ہے علی امین کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے