
اسلام آباد۔۔۔
وزیر پاوراویس لغاری کا اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام نہیں چل سکتا۔ حکومت نے پاورسیکٹر میں سروس لیول ایگریمنٹس تیار کرلئے ہیں۔ انڈسٹریل سٹیٹس اور اکنامک زونز اپنا ڈسٹری بیوشن نظام چلا سکیں گے۔ تمام آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں پر کام کررہے ہیں۔ اگلے مرحلے میں حکومتی آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدے کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کاری کے نظام کی نجکاری کی جارہی ہے، دوہزار پچیس میں بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی ذمہ داری نہیں رہے گی۔ صارفین اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے۔نیشنل ای وی پالیسی متعارف کی گئی ہے،حکومت نے شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک اہم پالیسی مرتب کی ہے، پالیسی کے تحت الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز پر بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کی گئی ہے،