
اسلام آباد
قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ملک ریاض کو پاکستان واپس لانے کیلئے کمر کس لی ۔۔ 190 ملین پاونڈ کیس میں مطلوب پراپرٹی ٹائیکون انٹر پول کے ذریعے وطن لانے کی کاروائی کا آغاز، ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا
قومی احتساب بیورو نے ملک ریاض کی حوالگی کے لئیے ایف آئی اے سے باضابطہ رابطہ کرلیا، ذرائع کے مطابق نیب نے ایف آئی اے کو انٹر پول کے ذریعے ملک ریاض کی حوالگی کے لئیے خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا کہ نیب خود یو اے ای سے براہ راست رابطہ نہیں کر سکتا، قانون کے مطابق ایف آئی اے حکومت اور وزارت خارجہ کے ذریعے حوالگی کیلئے رابطہ کیا جاتا ہے، نیب بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کا معاملہ ایف آئی اے کو ریفر کرتا ہے،ملک ریاض کا معاملہ بھی ضابطے کے مطابق ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے،