
اسلام آباد
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت لاہور پہنچ گئی ۔ انہوں خود اپنی آمد کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے یہاں آئی ہیں۔
راکھی نے انکشاف کیا کہ پاکستانی اداکار ڈوڈی خان نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا اور انہوں نے خوشی خوشی ان پیشکش کو قبول کیا۔
راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈوڈی خان کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا، جس میں ڈوڈی خان راکھی سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا انہیں شادی کے موقع پر بھارت یا دبئی جانا چاہیے۔ ویڈیو کا اختتام ڈودی خان کے میٹھے انداز میں ”لو یو“ کہنے پر ہوتا ہے۔
راکھی نے کہا کہ ڈوڈی میرا پیار ہے اور ہم ایک دوسرے سے دل سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ ڈوڈی پاکستان سے ہیں اور وہ بھارت سے ہیں، اس لیے یہ ایک لو میریج ہوگی۔