
اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے موریاں میں دن دیہاڑے ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبالہ ہوتا رہا۔۔۔۔اہل علاقہ کے کئی بار شکایات کے باوجود بھی پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین افراد کے زخمی ہونے پر ایکشن لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں اطراف سے جدید اسلحے سے لیس ملزمان کی سرے عام فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔۔۔ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے علاقہ گونچ اٹھا مقامی گائوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔۔۔ تین تھانوں سےپولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا۔جس کے بعد اطلاعات یہی آ رہی ہیں دونوں گروپوں کے کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔۔۔