
پاک سرزمین کو دہشت گردی کے گند سے صاف کرنے کیلئے وطن کے رکھوالوں کی بڑی کارروائی ۔۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فورسزنے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔۔ جس کے نتیجے میں چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ۔۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک افسر اورسپاہی شہید ہوگئے۔۔ مادروطن پر جان نچھاور کرنے والے میجرحمزہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدیں گے۔
ملک میں جودہشت گردی کا گند پھیلائے گا ۔۔ سیدھا جہنم میں جائے گا ۔۔ وطن کے نگہبانوں نے خارجی دہشت گردوں پرزمین تنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ۔۔ 29 اور 30 جنوری کی شب کی گئی کارروائی میں چھ وطن دشمنوں کوانجام تک پہنچایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجرحمزہ اسراراورسپاہی محمد نعیم بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے
میرعلی میں مادروطن کے دفاع میں شہید ہونے والے میجرحمزہ اسرار کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ جس میں وزیراعظم ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسمیت حاضر سروس اورریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔29 سالہ شہید میجرحمزہ نے 9 برس تک پاک فوج میں خدمات انجام دِیں۔۔ ان کا تعلق راولپنڈی سے تھا اورحال میں ان کی شادی ہوئی تھی جبکہ سپاہی محمد نعیم شہید کا تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا۔۔۔انہوں نے 6 سال پاک فوج میں رہ کر وطن کا دفاع کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے فورسز پرعزم ہیں ۔۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں ۔۔ وزیراعظم نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ملک دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے۔ آئندہ نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کیلئےپرعزم ہیں۔ ایسی قربانیاں قومی عزم کو تقویت دیتی ہیں