
اسلام آباد ۔۔ محبت کے چکر میں پاکستان کے شہر قائد آنے والی امریکی خاتون خود بڑی چکری نکلی۔ خاتون کی اصل عمر کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوگیا ۔
پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیئے کراچی آنے والی اونیجا کا کرمنل ریکارڈ غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق 2021 میں اونیجا کو ساوتھ کیرولینا کی چارلسٹن کاونٹی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر وارننگ کے باوجود کسی اور کی پراپرٹی میں زبردستی گھسنے کا الزام تھا۔
اونیجا کو گرفتاری کے بعد 465 ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ویب سائٹ پر اونیجا کی تاریخ پیدائش 12 جولائی 1992 درج ہے
دوسری طرف انہوں نے 2 دن کراچی گزارنے کے بعد اس شہر کی حالت زار سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا بڑا مشورہ بھی دے دیا ۔
خاتون کہتی ہیں کہ کراچی کی تو ازسرِ نو تعمیر ہونی چاہیے، میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں، 20 ہزار ڈالر میں اپنے لیے مانگ رہی ہوں جبکہ 80 ہزار ڈالر اس شہر پر خرچ کروں گی۔
اب یہ پیپلز پارٹی والے ناجانے کہاں کہاں مزید رسوا کروائیں گے۔