
ترقیاتی کاموں میں غیرمعمولی سپیڈ کا مثبت نتیجہ ۔۔۔ اسلام آباد میں 72 دن کی ریکارڈ مدت میں سرینہ چوک انٹرچینج پرکام مکمل ۔۔ منصوبہ کا کل باقاعدہ افتتاح ہوگا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے،یہ پراجیکٹ تین انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے، انٹرچینج منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم پراجیکٹ کی تکمیل پرمبارکباد کی مستحق ہے۔